Todays News

بھارتی کسانوں کی حمایت، فوادچوہدری کا امریکی گلوکارہ کیلئے پیغام


وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت احتجاج کرنے کسانوں کی حمایت میں بولنے پر ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کی تعریف کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر101 ملین فالوورزرکھنے والی ریحانہ نے بھارتی کسانوں سے متعلق سی این این کی ایک رپورٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ہم اس حوالے سے بات کیوں نہیں کررہے ہیں ؟ ‘۔

فواد چوہدری نے ریحانہ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے ’آپ نے دنیا بھر کے تمام کسانوں اور خصوصاً دنیا بھر کے پنجابیوں کو عزت بخشی اوران کے دلوں میں اپنے لیے عزت بنالی ہے۔ آپ نے ظاہر کیا ہے کہ آپ کا دل صحیح جگہ (کسانوں کے ساتھ) ہے۔ آپ کے لیے بہت سارا احترام ‘۔

اس سے قبل گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جوابی ٹویٹ میں بیوقوف قرار دیتےہوئے لکھا ’کوئی بھی اس پر بات اس لیے نہیں کر رہا کیونکہ یہ کسان نہییں بلکہ وہ دہشتگرد ہیں جو انڈیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاکہ چین ہماری کمزور ٹوٹی ہوئی قوم پرقبضہ کرکے اسے امریکہ کی طرح چینی کالونی بنا سکے۔ ہم تم بیوقوفوں کی طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے‘۔

واضح رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی کسان مودی سرکار کے نافذ کردہ 3 متنازع زرعی قوانین کے خلاف 2 ماہ سے دہلی کی سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں ، اس دوران انہیں موسم کی سختی کی پرواہ ہے نہ ہی پولیس تشدد کی۔

Exit mobile version