Todays News

بلوچستان میں کرونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ


اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے صرف 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.64 فیصد رپورٹ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 376 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 35 ہزار 380 ہے، صحت یاب افراد کی تعداد 34 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

Exit mobile version