بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی

0

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں صرف 15 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.24 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 15 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، کوئٹہ سے 6، تربت سے 6، اور گوادر سے 3 کیس سامنے آئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 354 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here