Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

بغیر ماسک کے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والے اب ہوجائیں ہوشیار!


لاہور: صوبہ پنجاب میں بغیر ماسک کے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں پر چالان کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایک ہی روز میں بغیرماسک ڈرائیونگ پر مزید2792گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر27پبلک سروس وہیکلز بھی بند ہوئے۔

کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر4لاکھ27 ہزارگاڑیوں کے چالان کیے جاچکے ہیں۔

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر80 مقدمات بھی درج ہوئے۔ سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر3682پبلک سروس وہیکلز بند کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2لاکھ90ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ بھی جاری کیے گئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوچکی ہے۔

Exit mobile version