Todays News

بطور سینیٹر نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو 22 مارچ کو طلب کرلیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس یوسف رضاگیلانی کو بائیس مارچ کو طلب کرلیا اور ان کے بیٹے علی حیدرگیلانی سمیت درخواست گزار فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر سینیٹریوسف رضاگیلانی کوطلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن لاونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کےخلاف نااہلی درخواست سماعت کےلیےمقررہوچکی ہے، 22مارچ کوذاتی حیثیت میں یابذریعہ وکیل پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نےیوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی حیدرسمیت درخواست گزارفرخ حبیب،کنول شوذب، ملیکہ بخاری کوبھی نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن22 مارچ کوسماعت کرےگا ،الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیواسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے تھے۔

فرخ حبیب نےیوسف رضاگیلانی کی نااہلی کی درخواست دائرکررکھی ہے، سماعت میں حیدرگیلانی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پردلائل پیش کیےجائیں گے ،چیف الیکشن کمشنراس سےقبل بینچ کاحصہ نہیں تھے۔

Exit mobile version