برطانیہ:وزیراعظم ہاؤس کا چیف چوہے مار بلا

0


برطانیہ کے وزیر اعظم ہاؤس کے لیری نامی چیف چوہے مار بلے نے اپنی تعیناتی کے 10 برس مکمل کرلیے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق لیری کو 1997ء میں ہمفری نامی بلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں چوہے بھگانے کی غرض سے رکھا گیا تھا۔ اسے جنوب مغربی لندن کے ضلع بیٹرسی میں واقع ڈاگس اینڈ کیٹس ہوم سے لایا گیا تھا اور 15 فروری 2011ء کو اپنا منصب سنبھالا تھا۔

ڈاگس اینڈ کیٹس ہوم کی لنزی کوئینلین کا کہنا ہے کہ ابھی کل ہی بات لگتی ہے کہ بے گھر ہیری ہمارے ہاں لایا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم میں سے کوئی بھی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس کی زندگی اتنے ناقابل یقین طور پر تبدیل ہوجائِے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیری ہماری ٹیم کا بہت چہیتا رکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیری نے بحیثیت چیف چوہے مار نمایاں کردار ادا کیا اور ساتھ ہی اسٹاف اور مہمانوں کا اپنی شوخ و چنچل حرکتوں سے دل بھی لبھاتا ہے۔ لیری اب تک دو وزیراعظم دیکھ چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here