Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل نکلس نے باہمی دفاعی،سیکیورٹی تعاون کے فروغ دینےپر زور دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت جیواسٹریٹجک ماحول پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل نکلس نے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور خطےمیں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور جنرل قمر جاوید کی ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔