Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز


بالی وڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔

اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی صحت کے حوالے سے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل بلاگ ’بچن بول‘ پر چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔


بالی وڈ شہنشاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سرجری ہونی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر مزید نہیں لکھ پاؤں گا‘۔

تاہم 78 سالہ بالی وڈ اداکار نے بیماری کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر انہیں کیا ہوا ہے اور ان کی کون سی سرجری ہونی ہے۔

امیتابھ بچن کے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ان کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

Exit mobile version