باحجاب مسلم طالبات کا کالج میں داخلہ بند: کانگریس رہنماؤں نے بھی آواز اٹھادی
Abdul Rehman
کرناٹک کانگریس کے رہنما رگھوپتی بھٹ نے حجاب کرنے والی مسلمان طالبات کو کالج میں داخلے سے روکنے والے پرنسپل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما نے کالج پرنسل پر الزام عائد کیا کہ سرکاری تنخواہ پر پلنے والا پرنسپل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے کہنے پر کالج پر دروازے پر کھڑا ہوا تاکہ مسلم طالبات کو داخلے سے روکے۔
رکن صوبائی اسمبلی رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والا یہ پرنسپل بی جے پی ایم ایل اے کے کہنے پر دروازے پر کھڑا ہو کر گیٹ بند کر دیتا ہے، کالج کے پرنسپل کو برخاست کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ’اسے سیاسی رخ دینے کے لیے بی جے پی طلبا کو زعفرانی شال پہنانا چاہتی ہے، یہ جان بوجھ کر مسئلہ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، وہ زعفرانی شالوں میں اتنے دنوں تک کیوں نہیں آئے؟ سر پر اسکارف (حجاب) کئی سالوں سے پہنا جا رہا ہے، یہ آئین میں درج ایک حق ہے، آپ اسے کیوں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
کانگریس کے قائد حزب اختلاف سدا رامیا نے کہا کہ کرناٹک کانگریس نے ریاست کے اڈوپی ضلع کے کنڈا پور پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل نے حجاب کرنے کی وجہ سے 19 مسلمان طالبات کو کالج کے دروازے پر ہی روک دیا، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔