Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کیخلاف درخواست: وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب
کراچی : سندھ ہائی کورٹ اے لیول اور اولیول امتحانات سے متعلق وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ بتایاجائے اے لیول، او لیول امتحانات سے متعلق کیاپالیسی ہے اور آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے سے کیا اثر پڑے گا۔
وکیل طلباو طالبات نے کہا دنیامیں امتحانات آن لائن لیے جارہےہیں، پاکستان واحد ملک ہے، جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم کےبیانات توآرہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم اس امتحانات سے متعلق بھی پالیسی بتائیں۔
عدالت نے اے لیول اور اولیول امتحان سے متعلق وفاقی حکومت سےپالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا اور 21 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔