Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ای ویزا پلیٹ فارم: غیرملکیوں کے لیے بہترین سہولتیں!


ریاض: سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ای ویزا پلیٹ فارم(انجاز) پر غیر ملکیوں کے لیے نمایاں خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ فارم سے مقامی اور غیرملکی دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، انجاز پلیٹ فارم سے سعودی شہری اپنے رشتے داروں کے لیے وزٹ ویزا کی آن لائن درخواست دائر کرنے کی سہولت ہے۔

اسی طرح دوستوں یا احباب کے لیے بھی نجی وزٹ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں جن سے تجارتی تعلقات یا خون کا رشتہ نہ ہو، کفیل اپنے ملازمین کے خروج وعودہ کی توسیع کرسکتا ہے۔

ای ویزا پیلٹ فارم پر حج ویزے کی درخواست ایسے لوگوں کے لیے دینے کی سہولت ہے جو متعلقہ اداروں کی منظوری لیے ہوئے ہوں، ملازمت کے ویزے کا بھی اختیار موجود ہے۔

زیر کفالت افراد کے فیملی ویزے کی درخواستوں کی آن لائن توثیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جی سی سی ممالک کے شہری اپنے والدین، اہلیہ اور بچوں کے لیے وزٹ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں، غیرملکی کی جانب سے اپنی فیملی کے لیے وزٹ ویزے کی درخواست بھی دائر کی جاسکے گی۔

سعودی عرب میں سفارتی مشنوں کے ملازمین کے لیے اقامہ ویزے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ سفارتی مشنز کے اہلکاروں کے لیے ملازمت کا ویزا بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version