‘ایک قوم ایک منزل’ آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

0


راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ‘ایک قوم ایک منزل’ کے عنوان سے پرومو جاری کردیا ، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پرشانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا ، جاری کردہ پرومو میں ایک قوم ایک منزل کا پیغام دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پرشانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔

یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here