این اے249 میں ضمنی انتخاب:پاکستان تحریک انصاف کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ
Abdul Rehman
کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔
پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نےدرخواست کی ہےکہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکےدن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراؤہورہاہےتو29اپریل کوکیاہوگا۔
،خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔
حلقہ این اے249میں سیکیورٹی صورتحال کودیکھ لیاجائے، پوری امیدہےکہ این اے249میں بڑی تعدادمیں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کرواناہے، ہم نہیں چاہتےکہ ڈسکہ والی صورتحال پیداہو۔