Todays News

این اے249: ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری


کراچی: کراچی کے حلقے این اے249 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، حسب روایت اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی۔

تفصیلات کے مطابق این اے249 کے ضمنی انتخاب کا پہلا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے، پولنگ اسٹیشن 205کے نتیجے میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل آگے ہیں، نون لیگ کے امیدوار نے 91 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار مفتی نذیر نے 39 ووٹ حاصل کئے۔

پولنگ اسٹیشن 215میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 68ووٹ کیساتھ آگے ہین جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کے مفتی نذیر احمد 39ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 90 کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی 73ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 29 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے249کے پولنگ اسٹیشن 69میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 65ووٹ،کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار نے 35ووٹ حاصل کئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود بھی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے۔

Exit mobile version