Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
این اے 75ضمنی انتخاب : پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج
Abdul Rehman
ڈسکہ: این اے 75ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 4ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنے والوں کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ کا ضمنی انتخاب تنازعات کا شکار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ سے قتل ہونے والے دو افراد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ قمرزماں کی مدعیت میں چارملزمان کےخلاف درج کیاگیا،جس میں ملزم جاویدبٹ، حسن، رئیس اور خالد بگڑی کونامزد کیاگیاہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنے والوں کےخلاف تین مقدمات درج کئےگئے۔
گزشتہ روزفائرنگ کرنےوالےافرادکی فوٹیجز بھی منظرعام پر آئی تھی ، جس میں ڈسکہ میں کارکنوں کےدرمیان تصادم اور مسلح افراد کوفائرنگ کرتےدیکھاجاسکتاہے، واقعےمیں پی ٹی آئی ک اکارکن ماجد مہراورمقامی شہری ذیشان جاں بحق ہوئے تھے۔
یاد رہے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈسکہ کے علاقے گوئند میں پولیس اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں دوران علاج دو زخمی دم توڑ گئے تھے۔