ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدرکراچی اور سندھ میں دہشت گردی کی مرکزی کردار نکلیں

0


کراچی : امریکا میں مقیم ایم کیوایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدرکراچی اور سندھ میں دہشت گردی کی مرکزی کردار نکلیں، ڈی آئی جی عمرشاہد نے بتایا بانی ایم کیوایم کے احکامات پرکہکشاں حیدر دہشت گردی کراتی رہیں،کہکشاں حیدر کے خلاف شواہد مل گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سندھ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکامیں مقیم ایم کیوایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدرمرکزی کردار نکلی، بانی ایم کیو ایم کے احکامات پرکہکشاں دہشتگردی کراتی رہی ، جس کے شواہد مل گئے ہیں۔

ایم کیو ایم لندن کابھارتی ایجنسی رااوردہشتگرد تنظیموں سےگٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، ڈی آئی جی عمرشاہد نے کہا سی ٹی ڈی میں کہکشاں حیدراورساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، رینجرزنےاکتوبر 2017میں ایم کیو ایم لندن کے3ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکیا تھا، تینوں ٹارگٹ کلرز نے چئیرمین یوسی 13 رفاہ عام راشد ماموں کوقتل کیا۔

عمرشاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نےعدالت میں اعتراف جرم کےساتھ اہم انکشافات بھی کیے اور کہا امریکاسےکہکشاں حیدر دہشت گردی کامکمل نیٹ ورک چلاتی ہے، بانی ایم کیوایم کی ہدایت پر کہکشاں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتی رہی، یوسی چیئرمین راشد ماموں کے قتل کی ہدایت بھی واٹس ایپ پر دی گئی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف شواہد حاصل کرلیےہیں، کہکشاں نےرااوردہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیمیں بنائی، پولیس،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کونشانہ بنانےکےلیے گروپ تشکیل دیے،ڈی آئی جی

انھوں نے مزید کہا کہ کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلر گروپ کو مسجد کے پیش امام کو قتل کاٹاسک دیا ، کہکشاں حیدر نے متعدد لوگوں کو قتل کے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلرز کو ہرہدف ٹارگٹ کرنےکاطریقہ بھی بتایا اور کب کہاں کیسے کس گاڑی پراور کیا پہن کر واردات کرنی ہے سب بتایا جبکہ ٹارگٹ کےجسم کے کون سے حصے کو نشانہ بنانا ہےیہ تک بتایا جاتا۔

عمر شاہد نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر کوایڈوانس 50 ہزار اورٹارگٹ مکمل ہونے پر 2 لاکھ انعام کا بھی کہا اور تمام ٹارگٹ کلرز کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا دہشت گردی کے لیے رقم بھیجنے کے شواہد بھی سی ٹی ڈی نے حاصل کرلیے اور ٹارگٹ کلرگروپس کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت دفعہ یہ چیزیں سامنےآئی ہیں، ایسےگروپ ہیں جوباہربیٹھ کرٹارگٹ کلنگ کراتےہیں اورفنانشل ٹرانزیکشن بھی دیکھنے میں آئی ہیں، 2017 کے گروپ کو ان کیسزمیں سزابھی ہوگئی جبکہ دوسری ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی ایکٹیویٹیزکومدنظررکھ کر کارروائی کرنا پڑتی ہیں ، ایم کیوایم لندن کاہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔

عمر شاہد نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کی کوشش ہےکسی طرح کراچی میں پاؤں جمائےجائیں، ٹیررفنانسنگ کیس سی ٹی ڈی کےپاس ہوں گے، منی لانڈرنگ کا پہلواینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت ایف آئی اےدیکھےگی، جوکلپس دکھائی ہیں یہ حال ہی میں 2،3ماہ پرانی ہے۔

سی ٹی ڈی ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جو بھی تحقیقات ہونگی وہ آگے چلیں گی، خاص طورپرٹیررفنانسنگ کےحوالےسےتحقیقات کو دیکھا جائے گا، طویل عرصے سےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن چل رہا ہے، مستقبل میں مزید چیزیں آپ سے شیئر کریں گے، کچھ چیزیں ہیں جوابھی شیئر نہیں کرسکتے، گروپ کی نشاندہی ہوچکی تحقیقات چل رہی ہے۔

دوسری جانب رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ رینجرز نے جنہیں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہیں، وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے اور کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کررہےہیں ان کو یہ لیڈ کر رہی ہیں، یہ باہر ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانےکی کوشش کر رہی ہیں۔

کرنل شبیر کا کہنا تھا کہ کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے، جو ٹارگٹ انہوں نے بتائے ان میں فرقہ واریت بھی ہوسکتی تھی، کس طریقے سے یہ لوگ باہر بیٹھ کر افرتفری پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو کوئی بھی بری نظر سے دیکھے گا اس کا اسی طریقے سے علاج ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں انشااللہ کوئی چیزنہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here