Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ایف اے ٹی ایف ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا


پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی پیشرفت کے جائزے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس آج بروز پیر 22 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جو 25 فروری تک جاری رہے گا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیشرفت رپورٹ ارسال کر چکا ہے۔

پاکستان 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل کرچکا ہے اور مزید پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ باقی ماندہ 6 نکات پر 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2سال میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے پیشرفت کی۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل 23اکتوبر 2020 کو ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام فروری 2021ء تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر نمایاں پیش رفت کی۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ممنوعہ تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کیخلاف تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے این جی اوز کے فنڈز اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل روکنے پر بھی زور دیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاس فورس کے مطابق ممنوعہ تنظیموں اور افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے، دہشت گردوں کی مالی سروسز تک رسائی روکی جائے۔ عالمی ادارے نے قوانین پر عمل درآمد کیلئے پاکستانی وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Exit mobile version