ایف آئی اے نے جے ڈی ڈبلیو کے سی او او رانا نسیم کو کل طلب کرلیا

0


لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جے ڈی ڈبلیو کے سی او او ر انا نسیم کو کل طلب کرلیا اور بیرون ملک اثاثوں ، تنخواہ، مراعات اور غیر ملکی کرنسی کی تمام تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) لاہور جےڈی ڈبلیو کے سی او او رانانسیم کو طلبی کا نوٹس کردیا ، جس میں رانا نسیم احمد کو کل طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ رانانسیم نے جےڈی ڈبلیو کے اکاؤنٹس میں خوردبرد کی، اکاؤنٹس میں خوردبرد کے شواہدموجود ہیں، خورد برد کے وقت کمپنی مسلسل خسارے میں تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں جےڈی ڈبلیو کے سی اواو رانانسیم کو طلبی کےدوران تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ،مراعات، غیرملکی کرنسی کی تمام تفصیلات ساتھ لائیں۔

نوٹس میں کہا کہ رانا نسیم اپنے اور خاندان کے ملک و بیرون ملک اثاثوں سمیت پچھلے5سال میں کی گئی ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کی تفصیلات ساتھ لائیں۔

یاد رہے ایف آئی اے کی جہانگیر ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں کمپنی اکاؤنٹس سے غیر قانونی ٹرانزکشنز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے جہانگیر ترین کے مختلف کمپنیز کے اکاؤنٹس میں ٹرانزکشنز کی گئیں، انکوائری میں پتہ چلا کمپنی چیف رانا نسیم نے مرکزی معاون کا کردار ادا کیا، رانانسیم نے جےڈی ڈبلیوکے اکاؤنٹ سے 60کروڑ سےزائد کی ٹرانزکشنز کیں۔

ایف آئی آر کے مطابق رانانسیم کادعویٰ ہے ٹرانزکشنز تنخواہوں اور بونس کی مد میں کیں جبکہ دوسری جانب پچھلے 5سال سے کمپنی مسلسل خسارے میں تھی ، جہانگیر ترین نے جےڈی ڈبلیو کے فنڈزمیں خوربورد کی جبکہ جہانگیر ترین ،عامر وارث ،رانا نسیم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here