Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ایف آئی اے میں غیرقانونی طور پر تعینات افسران کی چھٹی
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں غیرقانونی طور پر تعینات کیے گئے 14 افسران کو نکالنے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے میں ضم 14 افسران کو محکموں میں واپس بھیجا جائے۔ افسران غیرقانونی طور پر1988سے ایف آئی اے میں ضم ہوتے آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ افسران کے ایف آئی اے میں انضمام کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
ایف آئی اے سے نکالے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میرمظہرجبار، نصراللہ خان گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ اور انسپکٹرزرین آمنہ شامل ہیں۔
اسی طرح میر مظہرجبار سی اینڈ ڈبلیو اور نصراللہ خان گوندل پنجاب پولیس میں واپس جائیں گے۔
لبنیٰ ٹوانہ سندھ پولیس، جاویداقبال رحمانی ایف بی آر کسٹمز واپس جائیں گے۔ زرین آمنہ موٹروے پولیس، مرزا عظمت جاوید واپڈا میں رپورٹ کریں گے۔ عامر عباس کی ایف آئی اے سے بلوچستان پولیس میں واپسی ہوگی۔