اہم معرکے میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل

0


ابوظبی: پاکستان سُپر لیگ میں فائنل فور تک رسائی کی جنگ جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک اور میچ کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں ملتان سلطانر اور لاہور قلندرز کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، آج کا میچ لاہور کے لئے ڈو اینڈ ڈائی والی صورت حال ہے، قلندرز کا راؤنڈ مرحلےکا یہ آخری میچ ہے، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پی ایس ایل سیزن فائیو کی فائنلسٹ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلے گی، شکست کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ پر چلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے دو گروپ میچز باقی ہے اگر آج سلطانز نےلاہور قلندرز کوہرادیا تو انہیں پلےآف میں جانےکیلئےآخری میچ میں اسلام آباد کو بھی ہرانا ہوگا۔

ملتان سلطانز اگر لاہور قلندرز سےہارگئےتوپھر ان کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ سےمیچ ڈو اور ڈائی ہوجائےگا، ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے چارچار میچ جیت رکھےہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here