Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ‘مخالفین کو مشورہ ہے صبر سے 2023 کے انتخابات کا انتظار کریں، 26مارچ کے بعد27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا’۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنرپنجاب نے کہا کہ دسمبرجنوری میں کچھ نہ کرسکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہوگی، 2023تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار اور نہ ہی اتفاق ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اور عوام حکومتی بیانیے کے ساتھ ہیں۔
گورنر نے کہا کہ لانگ مارچ سےحکومت کاخاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں، عوام نے تحریک انصاف کو5سال حکومت کامینڈ یٹ دیاہے، مخالفین کومشورہ ہےصبرسے2023 کےانتخابات کا انتظارکریں۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحادی ہی کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں، معاشی سمیت تمام شعبوں میں ملک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔