Todays News

” آصف زرداری کی طاقتور حلقوں سے ڈیل ہوچکی میچ فکس ہو گیا ، عارف حمید بھٹی کاحیران کن دعویٰ


اسلام آباد  سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وزیراعظم جتنا پروٹوکول ملتا ہے تین اہم شخصیات کو انہیں تعینات کروایا جنہوںنےاپوزیشن پر احتساب کا سلسلہ شروع کیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئر صحافی نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طاقتور حلقوں سے ڈیل کر لی ہے، اے پی سی بننے کے بعد ایک بندہ بتائیں جسے گرفتار کیا گیا ہو ، خورشید شاہ کی گرفتاری اے پی سی سے پہلے کی ہے ، مراد علی شاہ سمیت دیگر ساتھیوں کے وارنٹ

گرفتاری قصہ ماضی ہو گئے ہیں ، آصف زرداری علی پر کھربوں روپے کا کیس قصہ ماضی ہو گیا ، پیپلز پارٹی اچانک امام مسجد بن گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان ، کیپٹن صفدر ، امیر مقام ، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک بندہ نہیں پکڑا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں زرداری صاحب سمارٹ گیم کھیلتے ہیں ، انہوںنے پی ڈی ایم کو بھی ہائی جیک کر لیا کیونکہ ڈیل تھی انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنا کام دکھا گئے ہیں ، سندھ میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں ہلکی پھلکی نوک جھوک چلتی رہے گی ، یہ میچ فکس ہو گیا ہے ، جب تک طاقتور حلقے نہیں چاہیں گے لانگ مارچ نہیں ہو گا، نہ عدم اعتماد ہو گابلکہ عمران خان کو مضبوط کیا جائے گا ۔

Exit mobile version