Todays News

آصف زرداری نے بختاوربھٹو کو شادی پر بڑا تحفہ دیدیا


اسلام آباد  سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دے دیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کےمطابق تحفہ میں دیا جانے والا نیا گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔اس کی علاوہ سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جارہا ہے جس کا کام آخری مراحل میںہے۔دوسری جانب سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی جانب سے 31واں یومِ پیدائش منایاگیا۔اس مناسبت سے بختاور

بھٹو کے چاہنے والے ان کی زندگی کے یادگار پہلوئوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی من پسند ٹوئٹسکو لائیک کررہی ہیں۔بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھے جنوری میں ہی سالگرہ والے دن مبارکباد دیجیے گا ایڈوانس میں دینے کا کیا مطلب ہے۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی شہادت کے بعد مجھے ان کی الماری سے ایک نکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ 18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ شہادت کے لیے تیار تھیں۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔

Exit mobile version