آج شام کراچی والوں کا امتحان، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

0


کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شام شہرقائد میں آندھی کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام آندھی کا امکان ہے جس کے بعد ہلکی بارش ہوگی، اسی طرح گزشتہ روز بھی شام کے اوقات بارش ممکن ہے۔

کراچی میں پری مون سون کے پہلے اسپیل میں آیندہ 2روز ہلکی بارش ہوگی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا۔

ادھر سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوچکا ہے، شکار پور اور گرد و نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہورہی ہے، خیر پور میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here