Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ‘اوپن بیلٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول کریں گے’
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں گورنرشاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت صوبائی امور اور پارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کابھی تذکرہ ہوا تو وزیردفاع پرویزخٹک نےضمنی الیکشن ہارنےکی وجوہات بتائیں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں بےقاعدگی کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرہوں، سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرفیصلہ عدالت کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کافیصلہ جوبھی ہوقبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکونامزدکریگی اسےکامیاب کریں۔