Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

اومی کرون ماضی کے مقابلے میں‌ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے انکشاف کیا کہ اومی کرون ماضی میں سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے منگل کے روز اومی کرون کی تازہ صورت حال کے حوالے سے میڈیا کو دی جانے والی  میں بتایا کہ اب تک 77 ممالک میں کرونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اومی کرون ماضی میں سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ اومی کرون کا پہلا کیس گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں رپورٹ ہوا، جس پر عالمی ادارہ صحت نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممالک کو سخت اقدامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

 

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کی علامات سنگین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اسے معمولی سمجھ رہے ہیں، اگر ایک بار صورت حال خراب ہوئی تو شعبہ صحت کو سنبھالنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ویکسین ، فیس ماسک، سماجی فاصلے اور ہاتھوں کو بار بار دھونا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک نے بوسٹر ویکسین  مہم شروع کی جو کچھ ملکوں کے لیے عدم مساوات کا باعث بن سکتی ہے، جیس کی نظیر ہمیں ماضی میں بھی ملی ہے، ہمیں کرونا کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

ممالک نے بوسٹر ویکسین مہم شروع کی جو کچھ ملکوں کے لیے عدم مساوات کا باعث بن سکتی ہے، جیس کی نظیر ہمیں ماضی میں بھی ملی ہے، ہمیں کرونا کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

Exit mobile version