Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کی پانچ نمایاں علامات کو رپورٹ کیا ہے۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ نئے کووڈ 19 ویرینٹ کی مندرجہ ذیل 5 وہ علامات ہیں جو دوسرے ویرینٹس میں ظاہر نہیں ہوتیں، اگر کسی میں یہ نشانیاں ہوں تو قوی امکان ہے کہ وہ اومیکرون کا شکار ہے۔
برطانیہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے اپنی رپورٹ میں اومیکرون وائرس کی علامات کا ذکر کیا ہے۔
رات کو پسینہ آنا
پٹھوں کا ہلکا کھنچاؤ
بے انتہا تھکاوٹ
خشک کھانسی
گلے پر زخم
نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ مندرجہ بالا وہ نشانیاں ہیں جو اومیکرون وائرس لگنے کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہیں۔ دریں اثنا این ایچ ایس نے اپنی ویب سائٹ پر کورونا کی اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا کی بھی تین بنیادی علامات بیان کیں۔
تیز بخار
مسلسل کھانسی
ذائقے یا سونگھنے کی حس کا ختم ہوجانا
مذکورہ بالا اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا کی نمایاں علامات ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی مزید ہوسکتے ہیں۔