اومیکرون وائرس: پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات

0

کراچی: کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پیش نظر برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر سختی چیکنگ کی ہدایت سامنے آئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، پروازوں کے تمام مسافروں کے ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہدایت میں پابند کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ایرپورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔

اسی طرح ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت ہو تاکہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔ مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here