Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اورنج ٹرین میں آدھے مسافر ،پہلے ماہ 7 کروڑ بجلی کا بل آمدن انتہائی کم ، مستقبل پرسوالیہ نشان لگ گیا
Abdul Rehman
اسلام آباد لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ کیونکہ ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ کے درمیان فراٹے بھرنے والی اورنج ٹرین میں بہت کم مسافر سفر کر رہے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت میںشہزادہ خالد کی شائع خبر کے مطابق روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد لگائے گئے تخمینہ کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں ہے۔ اورنج ٹرین بجلی سے چل رہی ہے اور کروڑوں روپے بجلی کے بل کی نذر ہو رہے ہیں۔ میٹرو بس لاہور کی مد میں 1 ارب 13 کروڑ روپے
سالانہ جبکہ اورنج لائن ٹرین کے اخراجات 5 ارب روپے سالانہ کے قریب ہیں۔ اس طرح دونوں منصوبوں کی مد میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں حکومت کو صرف 5 ارب روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن ٹرین نے پہلے ہی ماہ شدید نقصان اٹھایا جو تاحال جاری ہے۔ ماس ٹرانزٹ کمپنی صفائی کی مد میں سالانہ 43 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو چلانے کے لئے سالانہ 5 ارب 62لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہونے کا اعزاز توحاصل کر لیا لیکن پہلے ہی ماہ میں اورنج لائن ٹرین کو سات کروڑ کابجلی کا بل آ گیا۔ اورنج ٹرین پر تقریبا ًاڑھائی لاکھ مسافر روزانہ سفر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے لیکن ایک لاکھ بھی سفر نہیں کر رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین اسی طرح چلتی رہی اور آمدن اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم رہی تو اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ضرور لگے گا۔