ان کپڑوں کی قیمت کروڑوں تھی۔۔۔ چوروں نے اتنے مہنگے کپڑے کیسے چرائے؟

0


آپ نے گھروں، راہ چلتے، بسوں، گاڑیوں یا بینکوں میں بھاری رقم اور قیمتی زیور کی چوری اور ڈکیتی تو سنی ہو گی لیکن کیا کبھی آپ نے کپڑوں کی چوری سنی ہے؟ جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، کپڑوں کی چوری۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے خیابان بخاری پر واقع ایک لیڈیز بوتیک سے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 98 فینسی اور برائیڈل جوڑے چوری کر لیے، تاہم یہ قیمت سن کر پولیس نے بھی اپنا سر پکڑ لیا۔ کپڑوں کی مالیت اتنی زیادہ ہو سکتی ہے، اس بات کا اندازہ اس چوری کے بعد شہریوں کو ہوا۔

ڈیفنس خیابان بخاری کی لیڈیز بوتیک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے، واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے بوتیک سےڈیڑھ کروڑ روپے کے 98 جوڑے چوری کیے۔ یہ واردات یکم فروری کی رات دو ملزمان نے کی، ملزمان ایک گاڑی میں آئے اور جوڑے، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کیا۔ واضح رہے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ایک ملزم کا چہرہ صاف دیکھا جا سکتا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here