فیصل آباد میں تھیٹر پر مسلح ملزمان کی حملہ، پولیس بےبس
Abdul Rehman
فیصل آباد : رات گئے موٹر سائیکل سوار چار افراد نے تھیٹر پر فائرنگ کردی، ویڈیو میں ملزمان کو گارڈ سے اسلحہ چیھنتے اور فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رات گئے مسلح ملزمان نے تھیٹر پر حملہ کردیا، اور اسٹیج ڈرامے کے دوران مسلح موٹر سائیکل سوار تھیڑ کے باہر فائرنگ کرتے رہے۔
اے آر وائی نیوز نے ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چھینتا نظر آرہا ہے، جو بعد میں ملزمان نے تھیٹر کے اندر پھینک دی تھی۔
فوٹیج میں چاروں افراد گیٹ سے اندر گھس کر فائرنگ کرتے بھی نظر آرہے ہیں اور ایک نوجوان کو جان بچانے کےلیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جٹ اور اس کے ساتھیوں نے تیھٹر پر فائرنگ ک۔
ذرائع کے مطابق فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بہت واضح ہونے کے باوجود فیکٹری ایریا پولیس بے بس ہے۔