Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

انسٹاگرام کا نیا ورژن متعارف، کن صارفین کو سہولت میسر ہوگی؟


نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے دیہی علاقوں یا سست رفتار انٹرنیٹ والے صارفین کےلیے انسٹاگرام لائٹ ورژن متعارف کرادیا۔

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ سست انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے یا دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کے موبائل فون میں بہت سی ایپلیکیشن درست طریقے سے نہیں چل پارہی ہوتی۔

صارفین کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے انسٹاگرام لائٹ لانچ کی ہے، جو ایک سو ستر ممالک کے اینڈرائڈ یوزرز کو 10 مارچ سے میسر ہوچکی ہے۔

انسٹاگرام لائٹ کو گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاوٗن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام لائٹ کو تل ابیب اور نیویارک میں موجود ٹیموں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں کے مکینوں سمیت کمزور انٹرنیٹ والے افراد کو انتہائی محدود ڈیٹا پر بھی انسٹاگرام کی سروس فراہم کرنا ہے۔

انسٹاگرام لائٹ میں خاص کیا؟

فیس بک کی ملکیتی ایپلیکیشن انسٹاگرام کا لائٹ ورژن اینڈرائڈ فونز کی صرف دو ایم بی سٹوریج چاہتا ہے جب کہ اصل ایپلیکیشن کو 30 ایم بی گنجائش چاہیے ہوتی ہے۔

لائٹ ورژن پر اہم فیچرز کو برقرار رکھا گیا ہے، ایپ کو مزید موثر بنانے کے لیے فیس بک کی تل ابیب ٹیم کی جانب سے کچھ عرصہ قبل تیار کی گئی فیس بک لائٹ ایپ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن میں چہروں پر استعمال کیے جانے والے اے آر فلٹرز اور کیوب ٹرانزیشنز کو ہٹا دیا گیا ہے، البتہ جفس اور سٹکرز کو برقرار رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی شرح شمالی امریکا میں ہے جہاں تقریبا 90 فیصد آبادی انٹرنیٹ سے منسلک ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا میں یہ تعداد اب بھی خاصی کم ہے جہاں آبادی کے 35 تا 50 فیصد حصے کو انٹرنیٹ تک رسائی میسر ہے۔

Exit mobile version