Todays News

انسٹاگرام کا نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان


معروف سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ ایک سے زائد افراد کی لائیواسٹریمنگ سہولت پیش کررہا ہے۔

کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد ان کا پلیٹ فارم چار افراد (ایک میزبان اور تین مہمان) کے درمیان لائیواسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گا۔

 اس ٹیسٹنگ دسمبر 2020 سے انڈیا میں کی جارہی ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق بھارتی مارکیٹ میں ان کے پلیٹ فارم پراس آپشن کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔


بھارت میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے انسٹاگرام اس سے فائدہ اٹھاکر بھارت میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق 2020 میں صرف بھارت میں انسٹاگرام کے استعمال میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب ایک وقت میں ایک سے زائد افراد کی لائیو اسٹریمنگ سے یہ دائرہ مزید پھیلے گا۔

اس وقت انسٹاگرام پر دوافراد ہی لائیو ہوکر گفتگو کرسکتے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں چار افراد ایک وقت میں ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔

Exit mobile version