انسانی دماغ سے قریب تر کمپیوٹر چند برس میں حقیقت بن جائے گا

0


سائنس دانوں نے انسانی دماغ کی طرح کام کرنے والے کمپیوٹر کو تیار کرنے کا اہم مرحلہ عبور کرلیا، عظیم شاہکار کو اس دہائی کے آخر تک دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم کے کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 2 ڈی مادے کی مدد سے دنیا کا پہلا الیکٹرو کیمیکل 3 ٹرمینل ٹرانسسٹر تیار کرلیا ہے۔

اس ٹرانسسٹر کی مدد سے سائنس دانوں کو اعصابی نیٹ ورک بنانے میں بہت زیادہ مدد حاصل ہوگی جو ہوبہو انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹائٹینیم کاربائڈ کمپاؤنڈ میں بننے والی میموری کمپونینٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سائنس دانوں نے سائنس جریدے ’ ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا کہ ایم ایکس ای این ای ایس کے نام سے بنایا گیا یہ ٹرانسسٹر مستقبل میں ایسے اعصابی کمپیوٹر کی تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جو انسانی دماغ سے قریب تر اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here