Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
انتخابی اصلاحات لاکر کرپشن کے دروازے بند کردوں گا، وزیراعظم
Abdul Rehman
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات لاکرکرپشن کے دروازے بند کروں گا، کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، انتخابی اصلاحات لاکرکرپشن کے دروازے بند کروں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی، جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے، مستقبل میں پیسے کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں ، کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔
یاد رہے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹورل ریفارمز کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں کہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں، امریکامیں کوئی ثابت نہیں کرسکاکہ دھاندلی ہوئی کیوں کہ وہاں الیکٹرانک مشین تھی، یہ تمام چیزیں ہماری حکومت میں ہوں گی۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سےوزیراعظم نے کہا تھا کہ جو سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعدمجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتاہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےپیسہ جمع کیاجارہاہے۔