امریکا میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک تیار

0


واشنگٹن : کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے امریکی ریپر ولیم ایڈمس نے ٹیکنالوجی سے لیس سپر ماسک نامی اسمارٹ ماسک متعارف کرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا دنیا کا خاتمہ کو تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیوں کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی مستقبل میں کرونا کے موسمی بیماری میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

مہلک وبا سے بچنے کےلیے 2020 میں بہت ایل جی سمیت بہت سی ٹیکنالوجی کمپنیاں فیس ماسک تیار کرچکی ہیں، اس کے باوجود امریکا کے ریپر ولیم ویڈمس المعروف ولیم آئی ایم نے امریکی کمپنی ہنی ویل اور ہولی وڈ سائنس فکشن کرداروں اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر جوز فرنانڈز کے ساتھ مل کر ایک منفرد فیس ماسک متعارف کرادیا۔

سپر ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں مددگار بناتے ہیں۔

سپر ماسک‘ میں جہاں پنکھے نصب ہیں، وہیں اس میں بلیوٹوتھ، ہیڈفون اور مائیکرو فون کی سہولت بھی ہے اور فیس ماسک کے مذکورہ تمام فیچرز بیٹری کی مدد سے کام کرتے ہیں جو 7 گھنٹے تک کام کرتی ہے جبکہ فلٹرز کو ایک ماہ میں تبدیل کرنا ہوگا۔

سپر ماسک‘ کی رقم 300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 50 ہزار روپے کے قریب تک رکھی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CNaaZpDhxG1/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here