Todays News

امریکا آج بڑا اعلان کرنے جارہا ہے!


واشنگٹن: امریکا آج کسی بھی وقت روس پر مزید نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں روسی مداخلت کے الزام پر جوبائیڈن انتظامیہ روس پر مزید نئی پابندیاں لگا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اور خفیہ ایجسنی کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ 10 روسی حکام کو بھی امریکا سے بے دخل کردیا جائے گا۔

امریکا سے ممکنہ بے دخل کیے جانے والوں میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات سفارت کار بھی شامل ہوں گے۔

بائیڈن انتظامیہ پابندیوں کے حوالے سے یورپین اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، روس پر پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر کی صورت میں عائد کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب جرمنی نے یوکرائن کے ساتھ اپنی سرحد پر روسی فوج کی تشکیل پر تشویش کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں سے ماسکو حکومت نے یوکرائن کی مشرقی سرحد پر ہزاروں فوج ٹینکوں کے ساتھ جمع کررکھا ہے۔

جبکہ جرمنی چانسلر انجیلا مرکل نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے فوج ہٹانے کی درخواست بھی کی تھی۔

Exit mobile version