ابوظہبی: اماراتی ایئرلائن(ایمریٹس) نے مسافروں کی سہولت کیلئے نئی ایپ کے ٹرائلز کا آغاز کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے مسافروں کے لیے سہولت کی غرض سے ٹریول پاس ایپ کے ٹرائلز شروع کردیے ہیں۔
ایمریٹس کی جانب سے انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے) ٹریول پاس ایپ کے ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری انتظامات مکمل کرنے میں آسانیاں پیش آئیں گی۔
آئی اے ٹی اے ٹریول پاس ایپ سے مسافروں کوروناوائرس کی جانچ یا ویکسین کی معلومات سمیت دیگر حکومتی تقاضوں سے متعلق امور بھی طے کرسکیں گے۔
اماراتی ایئرلائن نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔