Todays News

اسپین کا جعلی ویزا، مسافر کے ہوش ٹھکانے آگئے


لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرکے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، ملزم کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) امیگریشن نے علامہ اقبال لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور اسپین کے جعلی ویزے پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسافر غیرملکی پرواز کیوآر621کے ذریعے دوحہ براستہ اسپین جانا چاہتا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گجرات کے رہائشی مسافر کلیم کا سفری دستاویز اور ویزا جعلی نکلا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ جعلی دستاویزات پر ماضی میں بھی متعدد مسافروں نے سفر کرنے کی کوشش کی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ناکام بنایا۔

Exit mobile version