اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کردی، ملک امین اسلم نے کہا سعودی عرب گرین انیشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان رابطوں میں تیزی آگئی، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی گفتگو کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی۔ سعودی عرب نے پاکستان کوماحولیات سےمتعلق معاہدےکی پیشکش کردی، اس سلسلے میں سعودی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا سعودی عرب گرین انیشیٹومیں پاکستان کوشراکت دار بنانا چاہتا ہے، 10 بلین ٹری سونامی اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاہدہ کیا جائے گا جبکہ پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون ہوگا۔ سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی اور اولائیو ٹری سونامی میں دلچسپی کا اظہارکیا، اس حوالے سے دونوں ممالک کےدرمیان ٹیکنیکل وفود پر مشتمل اہم رابطے جلد شروع ہوں گے۔ یاد رہے چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ اور ‘گرین مڈل ایسٹ اقدام‘ کی تعریف کی۔ عمران خان نے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

0


اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ منصوبے سے 18ماہ کی مدت میں ساڑھے 3 لاکھ رہائشیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بلوچستان میں 2 ارب روپے مالیت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ، تقریب میں وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی اےعامرعظیم باجوہ،سیکرٹری آئی ٹی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب یونیورسل سروس فنڈ کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیر امین الحق اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے معاہدے پر دستخط کئے۔

امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 18ماہ کی مدت میں ساڑھے 3 لاکھ رہائشیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہوگی، جنوبی بلوچستان کیلئے 2ارب روپے سے زائد مالیت سے منصوبہ شروع کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تربت، کیچھ، پنجگور اور اس کے اطراف کے لوگ منصوبے سے مستفید ہوں گے جبکہ 306 پسماندہ دیہات کے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہائشیوں کو فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیردفاعی پیداوار نے کہا کیچھ کی 8 لاکھ آبادی میں 50 فیصد نوجوان ہیں، ان نوجوانوں کیلئے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ کی فراہمی بڑی خوشخبری ہے ، کورونا کے آنے کے بعد آن لائن سرگرمیاں بڑھی ہیں جبکہ انٹرنیٹ موبائل براڈ بینڈ کا منصوبہ جنوبی بلوچستان پیکج کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here