Todays News

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کوروکنے کا مہذب طریقہ اپنالیا


شہر اقتدار کی پولیس ملک کے دیگر شہروں کےبرخلاف اب گاڑیوں کو چیکنگ کی غرض سے رکوانے کے لیے شہریوں کے منہ پر ٹارچ کی روشنی مار کر مبہم اشارے کرنے کے بجائے قدرے مہذب طریقے سے انہیں روکے گی۔

اس حوالے سے اسلام آباد کی پولیس نے ٹارچ کو ترک کرکے اسٹاپر لائٹس کا استعمال شروع کردیا ہے جسے شہری بھی ایک احسن اقدام قرار دے رہے ہیں۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ پہلےجب ناکے سے گزرتے تھے تو پولیس اہلکار ٹارچ کی روشنی مارتے تھے جس کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھے اہلخانہ پریشان ہوجاتے تھے تاہم جدید اسٹاپر سسٹم ایک بہتر طریقہ کار ہے۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹارچ کی روشنی آنکھوں پر پڑنے کی وجہ سے حادثات کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ میاں خرم نے سماء کو بتایا کہ اسنیپ چیکنگ کے پوائنٹس پرالیکٹرک لائٹس فرائم کی جا رہی ہیں تاکہ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو کوئی زحمت نہ ہو۔

وفاقی پولیس کے جدت کی جانب سفر سے جہاں قیمتی جانیں محفوظ رہیں گی وہیں توقع ہے کہ شہریوں میں پولیس کا تاثر بھی مزید بہتر ہوگا۔

Exit mobile version