‘اسرائیلی جارحیت کے باعث ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے’

0


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے کوشش ہے او آئی سی پلیٹ فارم کو مؤثر انداز میں استعمال کریں، پاکستان کی خواہش ہے اس مسئلے پر امہ یکجا ہو، اسرائیلی جارحیت کے باعث ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کا فلسطین کے حوالے سےجاری سفارتی کاوشوں سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ اوآئی سی پلیٹ فارم سے ہم جتنی مؤثر آواز اٹھا سکتے تھے ہم نے اٹھائی، آج ترک فلسطین کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک روانہ ہورہا ہوں، سوڈانی وزیرخارجہ بھی ہمارے ساتھ نیویارک روانہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھائیں گے، ہم نے یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں سے گزارش کی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں، بیشتر یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہورہے ہیں، لندن میں2لاکھ 42ہزار سے زیادہ لوگوں نے پٹیشن پر دستخط کردیے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پٹیشن پردستخط کیے گئے تاکہ ایوان نمائندگان میں بحث ہوسکے، یورپ کے باسیوں نے اپنی حکومتوں کی سوچ کو متاثر کیا ہے، آج یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے بھی سیزفائر کا مطالبہ کردیا، فلسطین معاملے پریکجہتی کی کاوشوں کو امریکا نے ویٹو کردیا، آج امریکا کے اندر سے فلسطین کے حق میں آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کاکردارقابل ستائش ہے، سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اردن اور مصربھی سیزفائر کیلئے متحرک دکھائی دیتےہیں، مصر کے وزیرخارجہ سے میری بات ہوئی دوبارہ بھی کروں گا، مصر کوریڈورفراہم کرتاہے جس سے امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہوسکتی ہے، آج فلسطین کے وزیرخارجہ ہمارےہمراہ ہوں گے، سفر کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال اور زمینی حقائق جاننے کا موقع میسر آئے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نےکل نیویارک روانہ ہوناتھا، فلسطین کے وزیرخارجہ کےنہ پہنچ سکنےپرایک دن کیلئےروانگی مؤخرکی، آج وہ تشریف لارہےہیں انشاءاللہ ہم اکٹھےنیویارک روانہ ہوں گے، جب تک رائےعامہ متحرک نہیں ہوگی یہ بدمست ہاتھی آرام سےنہیں بیٹھےگا، وزیراعظم نے21مئی کویوم یکجہتی فلسطین کےحوالےسےکال دی ہے، قوم سےگذارش ہےوزیراعظم عمران خان کی اس کال پرباہرنکلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here