Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی : رجسٹرد افراد کیلیے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے میں 2لاکھ 80ہزار خاندانو ں کو آج شام کو ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے دوسرا مرحلے کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کی اور مستحقین کومالی معاونت کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں رقم کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے کاآغازہورہاہے، 2لاکھ 80ہزارخاندانوں کو آج شام کو ایس ایم ایس موصول ہوگا اور یہ خاندان کل پیسے وصول کرسکیں گے ، اسی طرح کل 2لاکھ خاندانوں کوبھی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک 70لاکھ خاندان احساس کفالت پروگرام میں شامل ہونگے ، احساس کفالت پروگرام سے 70لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ حق داروں کے تعین کیلئے سروے کیاجارہاہے، پچھلے ہفتے 30ہزار لوگوں کو پروگرام سے ہٹایا ہے ، ہماری کوشش ہے صرف حق دار لوگ پروگرام میں شامل ہوں۔

Exit mobile version