آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

0


اسلام آباد : پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ صدائے پاکستان جاری کردیا، جس میں 27 فروری کے معرکے میں پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی نغمہ”صدائے پاکستان” جاری کردیا، نغمے میں مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے آواز کا جادو جگایا۔

ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ، جنہوں نے 27 فروری 2019 کے معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

خیال رہے ستائیس فروری وہ ناقابل فراموش دن جب پاک فضائیہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دشمن بھارت کے دو جنگی طیارے مارگرائے اور بھارتی غرور خاک میں ملادیا۔

واضح رہے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here