آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا دورہ پاکستان، صورت حال کا جائزہ

0


کراچی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسی تناظر میں آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے، آسٹریلوی وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرےگا جہاں سیکیورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ صورتحال کاجائزہ لےگا۔

اطلاعات ہیں کہ وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں شیڈول میچز کا جائزہ لے گا،دورے کے اختتام پر مہمان سیکورٹی وفد اپنی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا ۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3ٹیسٹ، 3ایک روزہ اورایک ٹی20میچ کھیلا جائے گا، 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 اور ون ڈے سیریز 13سے22 دسمبر تک ہوگی، میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here