آتش فشاں کے باعث بستی ملیاملیٹ،قیمتی جانوں کا ضیاع

0


براز ویلی : وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں آتش فشاں نے تباہی مچارکھی ہے، آتش فشاں سے بہنے والے لاوے نے بستی کے بڑے حصے کو دفن کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگو میں آتش فشاں نے تباہی پھیلا دی، آتش فشاں سے نکلنے والے مواد نے قریبی بستیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،آتش فشاں سے بہنے والے لاوے نے ایک بستی کے بڑے حصے کو دفن کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے میں اکتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے، آتش فشاں پھٹنے کے باعث گوما شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جان بچانے کیلیے ہمسایہ ملک روانڈا کی جانب نقل مکانی کرگئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائراگونگو آتش فشاں میں اس سے قبل کا دھماکہ 2002 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے اور گوما شہر میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here