آئندہ بجٹ میں ریلیف : شیخ رشید نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
Abdul Rehman
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کو کہا آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا ، عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو آج کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے، لوگوں میں جرات ہونی چاہیے، جنہوں نے ووٹ نہیں دیا سامنےآئیں،شیخ رشید
عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک آتی تو اپوزیشن کو نمبرز پورا کرنے کی ضرورت تھی، اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے گی۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا سینٹ الیکشن میں ایک سیٹ کے گرد اپوزیشن نے گھیرا تنگ کیا، ایک سیٹ کے ہارنے سےوزیراعظم نےاعتمادکاووٹ لینےکافیصلہ کیا، سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کل عمران خان کوکہا ہے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا ، عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد
کا سلسلہ جاری ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں بینرز پہنچا دیے گئے ہیں ، جس پر “نوٹ کو عزت دو” کے نعرے درج ہے جبکہ نوازشریف اور آصف زرداری کی تصاویر آویزاں ہیں، ارکان بینرزکے ساتھ ایوان میں داخل ہوں گے۔