عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کا طیاروں کی مرمت کرنے والا پلانٹ کروز میزائل سے تباہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی فوج کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں اور اب تک چرنوبل کے جوہری پلانٹ سمیت کئی مراکز پر میزائل حملے کرچکا ہے۔
حالیہ رپورٹس لویو شہر میں واقع طیاروں کی مرمت کے پلانٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ پلانٹ ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے جس سے متعلق یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل بحر اسود سے فائر کیے گئے تھے۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ پلانٹ فی الحال بند پڑا ہے۔