Todays News

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی سے ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کا ووٹ خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹ خریدنے کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے

اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ PDM کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کم از کم چار MNAs کو سینیٹ انتخابات کے لیے خرید رہا ہے pic.twitter.com/NaDUCm0Hyq

— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 2, 2021


خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست کیلئےاپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ہے۔

Exit mobile version