Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، الیکشن کمیشن 3 بجے درخواست پرفیصلہ سنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضاگیلانی کی نااہلی اور نوٹیفکیشن رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، رکن پنجاب کی سربراہی میں 4رکنی الیکشن کمیشن نے ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔

علی حیدر گیلانی کی ویڈیوز کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا ویڈیو میں علی حیدر ووٹ خراب کرنے کاطریقہ بتا رہے ہیں، جس پر ،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے سوال کیا یہ ایم این ایز کیوں ان سے ملے؟ جو لوگ آفر کررہے ہیں، دونوں پارٹیز کا مفاد تھا تو وہ ملے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا ان کو ایکسپوز کرنے کےلئے ویڈیو بنائی گئی، جس پر ممبرکے پی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ان ایم این ایزکوبھی بلانا چاہتے ہیں کہ وہ بتائیں کیوں ملے، اسی لئے کہا گیارشوت دینےاورلینےوالےدونوں جہنمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز پرنشر ہونے والی علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بھی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی ، ممبرکے پی نے سوال کیا جن کی ویڈیو دکھائی کیا ان ایم این ایز نے پیسے لیے؟ جس پر بیرسٹرعلی ظفر نے بتایا کہ ان ایم این ایزنےپیسے نہیں لیےانہیں پیشکش ہوئی، ان کو خریدنے کی کوشش کی گئی جو جرم ہے۔

دونوں ایم این ایزکےبیان حلفی الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنائے گئے، بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ویڈیو جمیل احمد خان نےبنائی، بیان حلفی میں جمیل احمد خان نے کہا علی حیدرگیلانی نےمجھ سےرابطہ کیا اور پارٹی کے مفاد میں ویڈیو ریکارڈ کی۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ علی حیدراپنےوالدیوسف رضاگیلانی کیلئےووٹ خریدرہےتھے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو پیش ہوں گا۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، الیکشن کمیشن 3 بجے درخواست پرفیصلہ سنائے گا۔

Exit mobile version